@rani_queen97: دیواروں کے کان نہیں ہوتے، ہمارے درمیان کوئی ایسا دلا ہوتا ہے جو ہمارے راز دیواروں کے پار لے جاتا ہے۔ کچھ لوگ باتیں سننے سے زیادہ انہیں آگے پہنچانے کا شوق رکھتے ہیں۔ آپ انہیں اپنا سمجھ کر راز بتاتے ہیں، اور وہی راز اگلے ہی لمحے کسی اور کی محفل کا موضوع بن جاتا ہے۔ عجیب بات ہے، راز دشمن نہیں بلکہ اکثر اپنے ہی باہر لے جاتے ہیں۔ اس لیے ہر قریب بیٹھا شخص رازدار نہیں ہوتا، کچھ لوگ صرف خبر رساں ہوتے ہیں۔ آپ کی ایک معمولی سی بات بھی ان کے لیے پورا قصہ بن جاتی ہے، اور پھر وہی قصہ کئی زبانوں سے گزرتا ہوا آپ تک واپس آتا ہے۔ ایسے لوگوں کو جواب دینے سے بہتر ہے انہیں اپنی خاموشی کا تحفہ دے دیا جائے۔ ہر بات بتانا ضروری نہیں، کچھ باتیں دل میں رہیں تو زیادہ محفوظ رہتی ہیں۔ کیونکہ زبان سے نکلا ہوا راز پھر آپ کے اختیار میں نہیں رہتا۔ کبھی کبھی خاموشی ہی وہ مضبوط دیوار ہوتی ہے جس کے پار کوئی خبر نہیں جا سکتی۔ 🖤✨ #foryou #trending #viral #poetry