@zaaksolution: زندگی میں بہت سے سفر کیے، کئی شہر دیکھے، بہت سے گاؤں کی سیر کی، لیکن جو سکون، خوشی اور روحانی کیفیت خانہ کعبہ کے دیدار میں ہے، اُس جیسا نہ کوئی دیدار ہے اور نہ کوئی سفر۔ ❤️ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر کی حاضری اور عمرہ کی سعادت نصیب فرمائی۔ ہم اپنی حیثیت کو جانتے ہیں، لیکن اُس رب کی رحمت دیکھیں کہ اُس نے اپنے گھر بلا لیا۔ یا اللہ! تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ اس حاضری کو قبول فرما، بار بار اپنے گھر کی زیارت نصیب فرما، اور ہر اُس مسلمان کو یہ سعادت عطا فرما جو دل میں بیت اللہ کے دیدار کی تمنا رکھتا ہے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲 الحمدللہ علیٰ نعمۃِ الاسلام وکفیٰ بہا نعمۃ۔