@abdullahch2050: گزشتہ رات اپنی تقریر میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی ہی عوام کے خلاف یکطرفہ طور پر فوجی آپریشنز شروع کرنے کے تباہ کن نتائج پر بات کرتے ہوئے بلوچستان کی صورتحال کی مثال دی، جبکہ ذوالفقار علی بھٹو کی کتاب کا حوالہ بھی دیا۔ "میرے پاکستانیو 1970 کی دھائی میں پہلا ملٹری آپریشن بلوچستان میں ہوا جب ذولفقار علی بھٹو کی حکومت تھی تب کہا گیا ہم ملٹری آپریشن سے بلوچستان میں امن لائیں گے پچاس سال ہوگئے امن نہیں آیا یہ ذولفقار علی بھٹو اپنی کتاب میں لکھتا ہے آپریشن کے وقت وہاں سے سویلین کو سائیڈ پر کیا گیا وہاں کے وسائل سمیت سب کچھ ملٹری کے ہاتھ میں آگیا یہ سہیل آفریدی نہیں کہہ رہا یہ عمران خان نہیں کہہ رہا یہ جو گورنر راج لگانے پر تُلا ہوا ہے اس کا لیڈر کہہ رہا ہے"۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی