@malikzadi0329: جب دل کسی ایک انسان پر ٹھہر جائے تو پھر دنیا میں کوئی دوسرا اچھا نہیں لگتا، نہ کسی کی باتوں میں وہ کشش محسوس ہوتی ہے اور نہ کسی کی موجودگی دل کو وہ سکون دے پاتی ہے۔ پھر لاکھ لوگ سامنے ہوں، مگر نظر صرف ایک کو ڈھونڈتی ہے، لاکھ چہرے ہوں مگر دل کو صرف ایک ہی چہرہ پسند آتا ہے۔ عجیب بات ہے نا کہ جب دل کسی کو اپنا مان لے تو پھر اُس کی خامیاں بھی اچھی لگنے لگتی ہیں، اُس کی ناراضی بھی برداشت ہو جاتی ہے اور اُس کی تھوڑی سی توجہ بھی دل کو بےحد خوش کر دیتی ہے۔ کیونکہ جب محبت سچی ہو تو دل کو کسی اور کی تلاش نہیں رہتی، بس ایک ہی شخص پوری دنیا بن جاتا ہے۔ @🍒..𝐈ᗰᗩᗰᗩ..🍒