@princessofnature1: وہ دن میری زندگی کے آخری خوبصورت دن تھے… جب تمہاری پسند ہونا میرے جینے کی وجہ ہوا کرتا تھا۔ تمہاری باتوں میں میرا ذکر، تمہاری دعاؤں میں میرا نام، تمہاری راتوں کی جاگ کر میری فکر میں یہ سب سچ سمجھ بیٹھا تھا۔ مجھے کیا خبر تھی کہ کچھ لوگ وقتی محبت تو دے دیتے ہیں، مگر عمر بھر ساتھ نہیں دیتے۔ پھر ایک دن تم بدل گئی… اتنا بدل گئی کہ میری آواز بھی تمہیں بوجھ لگنے لگی۔ وہ لڑکی، جو کبھی میرے بغیر ایک لمحہ نہیں رہتی تھی، آج میری موجودگی سے بھی اکتانے لگی۔ اور میں… میں آج بھی وہیں کھڑا ہوں جہاں تم مجھے چھوڑ کر گئی تھی۔ یہ نہیں کہ تم چلی گئی… بلکہ یہ کہ جانے سے پہلے تم نے مجھے یہ یقین دلا دیا تھا کہ تم کبھی نہیں جاؤ گی۔ اب رات کے آخری پہر میں خود سے سوال کرتا ہوں… اگر میں واقعی کبھی تمہاری پسند تھا، تو پھر تم نے مجھے اس طرح غیروں سے بھی بدتر کیوں چھوڑ دیا؟ کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو خون نہیں بہاتے، بس انسان کی ہنسی، نیند، سکون، اور زندہ رہنے کی خواہش آہستہ آہستہ کھا جاتے ہیں