@malikaa1110: ایک رانی تھی ۔ ایک راجہ تھا ۔ اور ایک تھی کنیز ۔ سنہری آنکھوں اور سیاہ لمبے بالوں والی ۔ اس کا دل راجہ پر آگیا ۔ لیکن راجہ تو رانی کی زلفوں کا اسیر تھا ۔ بہت جتن کیے لیکن ۔۔۔۔۔۔ کنیز کی دال نہیں گلی ۔ وہ ایک جادو گر کے پاس گئ۔ رانی کی جان اس نے سرخ رنگ کے طوطے میں قید کر وائ ۔ وہ طوطا رانی کے پاس ہی رہنے لگا ۔ کنیز نے رانی کا اعتماد جیتا ۔ طوطے کا خیال رکھنے لگی ۔ رانی کو اس کے ارادے بھلے لگتے تھے ۔ رانی معمول سے زیادہ نیک دل تھی ۔ پھر کنیز نے آہستہ آہستہ طوطے کو کھانے میں زہر دینا شروع کیا ۔ زہر کا اثر رانی پر بھی نظر آنے لگا ۔ رانی کو کھانسی لگ گئ ۔ وہ کمزور نظر انے لگی ایک روز گہری رات میں بجلی گڑگی اور جادوگر کا جادو دم توڑ گیا ۔ رانی کچھ بھلی چنگی ہوئی تو اٹھ کر راجہ سے ملنے گئ ۔ وہاں اس نے کچھ دیکھا ۔ کنیز اور راجہ ۔ رانی کا دل کانچ کی طرح ٹوٹا ۔ وہ باہر کی طرف نکلی ۔ راستے میں لالٹین نیچے گر گئ ۔ شور سے راجہ کا دھیان باہر کی طرف گیا ۔ وہ رانی کے پیچھے بھاگا ۔ ندامت محبت پر غالب اگئ ۔ وہ اس کے پیچھے بھاگتا رہا ۔ لیکن رانی نے بے وفائی معاف نہیں کی ۔ وہ جنگل میں بھٹکتی رہی اور ۔۔۔۔۔ پھر دریا میں کود گئ ۔ راجہ کو رانی کی پوشاک ملی ۔ وہ اسے آنکھوں سے لگاۓ دھک سےرہ گیا ۔ راجہ نے اپنی ساری عمر دریا کے کنارے گزار دی ۔ لیکن رانی واپس نہیں لوٹی ۔ کنیز نے محل سے خزانہ لوٹ لیا اور جادوگر کے پاس پہنچی کنیز کی موت اسی جادوگر کے ہاتھوں ہوئی ۔ جادوگر نے خزانے کی پوٹلی میں ہاتھ ڈالا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ درمیان میں کالے ناگ نے اسے ڈس لیا ۔ سرخ طوطا کہانی میں اکیلا رہ گیا ۔ 🥺❤️🩹 #fypシ゚viral🖤tiktok #likeshareviews #viral_video #viewsproblem😭 #reposteria