@shafijansj: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا منگا بازار مردان میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب! آج مردان میں ہر جگہ دفعہ 804 نافذ ہے، میں سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، ملک بھر سے عوام نے اپنے پارلیمنٹیرینز کی قیادت میں کل صوابی پہنچنا ہے، ہم صوابی میں آپ کا استقبال بھی کریں گے اور خیال بھی رکھیں گے، عمران خان سے محبت کرنے والے ہر حال میں صوابی پہنچیں گے، گاڑی میسر نہ ہوئی تو موٹر سائیکل، وہ بھی نہ ہوئی تو سائکل پر، یہاں تک کہ پیدل بھی پہنچنا پڑا تو پہنچیں گے، اس بار لوگ اتنی بڑی تعداد میں ہوں گے کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہو گی، ہم ظالمانہ ہتھکنڈوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ایک کروڑ بزدلوں سے ایک ہزار بہادر بہتر ہوتے ہیں، صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، ہمارا پرامن احتجاج آگے بڑھے گا، پرامن رہنا ہے، کسی بھی سازش کامیاب ہونے کا موقع نہیں دیں گے،