@immuhammadsohailafridi: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا چمتار اڈا مردان میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب! صبح پھر، ان شاءاللہ شیخ ملتون مردان سے مارچ کی شروعات کریں گے، عوام کا جوش و خروش دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، وہ خوفزدہ ہیں، ہمیں کسی کرسی یا اقتدار کی لالچ نہیں مگر اپنے آئینی حق کا دفاع کریں گے، اس وقت پاکستان بھر میں خیبرپختونخوا واحد حکومت ہے جو عوامی مینڈیٹ سے بنی، باقی سب مسلط شدہ جعلی حکومتیں ہیں، اگر گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے اور عوامی مینڈیٹ کو روندنے کی کوشش کی گئی تو سب لوگ پشاور پہنچیں گے، صوبے کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا، یہاں پالیسی بھی عمران خان کی چلے گی اور راج بھی عمران خان کا ہو گا، میرے پاکستانیوں! خیبرپختونخوا تیار ہے اور سڑکوں پر ہے، کل آپ نے بھی صوابی پہنچنا ہے اور دفعہ 804 نافذ کرنی ہے، ہم بندوق، گولی سے ڈرنے والے نہیں، اس دفعہ پرامن مگر جم کر مقابلہ کریں گے، ان کو لگتا ہے کہ پارلیمنٹیرینز کو اٹھایا تو لوگ نہیں نکلیں گے، وہ خوش فہمی کا شکار ہیں، اس بار لوگ اکیلے بھی نکلیں گے اور ہر صورت نکلیں گے،