@jamrashid691: روہیلانوالی پریس کلب روہیلانوالی کے قریب گانگا والا پتن کے مقام پر دریائے چناب میں 5 نوجوانوں ڈوب کر لاپتہ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق روہیلانوالی شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں محمد علی ۔ملک احسن ۔رانا عثمان ۔رانا عبد الرحمن ۔محمد مکی پکنک منانے گانگا والا پتن گئے ہوئے تھے، کھیل کود کے دوران ایک نوجوان دریائے چناب میں ڈوبنے لگا، اسے بچانے کی کوشش میں مزید 4 نوجوانوں بھی دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے، اطلاع موصول ہوتے ہی روہیلانوالی سےتھانہ رو ھیلانوالی کے ایس ایچ او ساجد سلطان اور پولیس ٹیم۔ ریسکیو ایمبولینس جبکہ سنٹرل اسٹیشن مظفرگڑھ سے واٹر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر تلاش شروع کردی