@sajidturippp: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی توجہ صوبے کے عوامی مسائل اور امن و امان کے بجائے اسلام آباد کے دھرنوں پر مرکوز ہے، ساجد حسین طوری صوبے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں، بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات اور گڈ گورننس کے مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں، سابق وفاقی وزیر سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو اسلام آباد میں دھرنوں اور سیاسی سرگرمیوں کے بجائے اپنے صوبے کے امن و امان، عوامی مسائل اور حکومتی ذمہ داریوں پر توجہ دینی چاہیے۔ صوبہ اس وقت متعدد سنگین چیلنجز سے دوچار ہے لیکن وزیراعلیٰ کی ترجیحات پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس کے جوان اور پاک فوج کے بہادر سپوت وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور فتنۃ الخوارج کی سرگرمیوں کے باعث امن و امان کی صورتحال مسلسل توجہ کا تقاضا کرتی ہے۔ ایسے حالات میں صوبائی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ ساجد حسین طوری نے کہا کہ سیاسی دھرنے اور احتجاج عوامی مسائل کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ وزیراعلیٰ کو چاہیے کہ وہ صوبے میں امن کے قیام، پولیس کی استعداد کار میں اضافے، شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کریں۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو سیاسی نعروں کے بجائے امن، روزگار، تعلیم، صحت اور بہتر انتظامی نظام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے گڈ گورننس کے حوالے سے بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو میرٹ، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانا چاہیے۔ حکومت کے اہم عہدوں اور فیصلہ سازی میں رشتہ داروں اور قریبی افراد کو ترجیح دینے کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اگر بدعنوانی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے شواہد موجود ہیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ عوام کا حکومتی اداروں پر اعتماد برقرار رہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور پولیس، پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے جوان مسلسل اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی تمام تر توجہ امن و امان کی بہتری، دہشت گردی کے خاتمے، شہداء کے خاندانوں کی سرپرستی اور عوامی مسائل کے حل پر مرکوز کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل، جمہوری اقدار اور عوام کے حقوق کی بات کرتی رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کو محاذ آرائی کی سیاست نہیں بلکہ ذمہ دار قیادت، مؤثر حکمت عملی اور عوامی خدمت کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ کو چاہیے کہ وہ سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی آئینی اور انتظامی ذمہ داریوں کو بھی ترجیح دیں تاکہ صوبے میں امن و استحکام اور گڈ گورننس کو یقینی بنایا جا سکے۔ #SajidHussainTuri #PakistanPeoplesParty #KhyberPakhtunkhwa #GoodGovernance #PeaceInPakistan Sajid TuriJaved IqbalRafi Ullah ChamkaniHashmat Ali TuriSayed AsgharHashmat Hussain BangashAshiq Ashiq HussainZain TuriBilawal Bhutto ZardariPakistan Peoples Party - PPPAsif Ali ZardariFaisal Karim KundiPPP Media Cell Central SecretariatPPP mediaPPP Digital Media District JamshoroNoor JananSyed Muhammad Ali Shah bachaPPP Khyber PukhtonkhaSajid Hussain TuriDaily PakistanRescue 1122 KurramRaja Farzand Ali

SAJID HUSSAIN TURI
SAJID HUSSAIN TURI
Open In TikTok:
Region: PK
Saturday 10 October 2026 18:17:21 GMT
11362
359
80
23

Music

Download

Comments

opjavid0
OP๛JAVIDPCR :
Only Imran khan
2026-10-11 15:04:54
2
raufshakir8899
Rauf Shakir :
دہشتگردی کی سہولت کار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہے😁😁😁
2026-10-10 21:41:48
9
quranstudy12
Dreamer Gaming :
آپ جب mna تھے پارٹی فنڈ سے تم اسلحہ خریدتے تھے
2026-10-11 17:37:51
1
pewartiger
تلاگروپ پیواڑ :
سب کچھ تمہارے وجہ سے ہے
2026-10-10 18:40:46
2
warisalituri
💀 TÜRÏ 💀 :
PTI
2026-10-11 15:07:15
1
amjadhussain2863
chocolate🍫🍫{Amjad H} :
2026-10-12 15:37:11
0
musarat.khan943
Musarat Khan :
804
2026-10-11 16:29:46
0
mehdihussain473
syed mehdi abbas 110 :
2026-10-11 17:24:18
0
zafar12327
zafar123 :
2026-10-11 16:45:53
0
user33985154578660
ملنگ جان بنگش :
ماشاء اللہ
2026-10-11 16:15:47
0
emanmetoo
Mûhämmêd ismâil338,💞 :
mubrak ho
2026-10-11 17:06:43
0
syed.muntazir390
Syed Muntazir :
2026-10-11 14:41:53
0
alishah8338
Ali Shah :
2026-10-11 15:43:04
0
_hassnain5
_hassnain5 :
2026-10-11 15:34:28
0
intizar0850
Intizar :
2026-10-11 14:47:00
0
marjan.ali876
Marjan Ali :
2026-10-11 18:49:48
0
wasiabbas200
A B B A S 🇵🇰 :
2026-10-11 14:03:05
0
shaukat_ppp
🙏🙏shaukat. ❤️. 💦💐🌺 :
ppp👍
2026-10-10 22:03:53
0
nadan_orakzai00
NADAN ORAKZAI :
🤣🤣🤣🤣
2026-10-11 07:40:20
0
irfoo.infinity
Irfan Haider Tallash :
Sir Tall parachnar road k hawaky se aik post kro.....Sohil Afridi ko mention krree....k Pechly kayee saloo se ham main Road se Na mehrooha m
2026-10-11 04:39:53
0
jdhjs42
Muhammad.hassain.804. :
2026-10-11 13:07:15
0
512hussain72
HUSSAIN 💫❣️🫅 :
2026-10-11 18:23:13
0
yaseenirfani
Yaseen Irfani 💥 ♥️♥️ :
2026-10-10 23:51:41
0
jamilhussain9437
Jamil Hussain :
طوری صاحب مولا خسین سلامت رکھے چشم
2026-10-11 01:18:18
0
abuzar.mehdi93
Abuzar Mehdi :
کرم ایجنسی کا دوشمن غریب عوام کا خون دشمن
2026-10-11 11:43:39
1
To see more videos from user @sajidturippp, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About