پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب زندگی تمہیں اتنا تھکا دیتی ہے کہ نہ کوئی کھانا پسند رہتا ہے، نہ کوئی جگہ، نہ کوئی شوق، نہ کوئی خواہش۔۔۔ نہ کسی سے بات کرنے کو دل کرتا ہے، نہ کسی کی بات سننے کو۔۔۔ بس انسان خاموشی سے سب کچھ سہتا رہتا ہے، اپنے اندر ہزاروں درد چھپائے، چہرے پر مسکراہٹ سجائے، دنیا کے سامنے ٹھیک ہونے کا دکھاوا کرتا رہتا ہے۔۔۔ پھر آہستہ آہستہ انسان کو کسی کے آنے کی خوشی نہیں ہوتی، نہ کسی کے جانے کا دکھ محسوس ہوتا ہے۔۔۔ نہ کسی سے شکایت رہتی ہے، نہ کسی سے کوئی امید۔۔۔ بس دل چاہتا ہے کہ کوئی سوال نہ کرے، کوئی حال نہ پوچھے، کوئی یہ نہ کہے کہ تم بدل گئے ہو۔۔۔ کیونکہ لوگ کیا جانیں کہ انسان ایک دن میں نہیں بدلتا، کچھ رویّے، کچھ تلخ باتیں، کچھ ادھورے خواب اور کچھ ٹوٹے ہوئے بھروسے اسے اندر سے خاموش کر دیتے ہیں۔۔۔ پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ انسان کو اپنی پسندیدہ چیزوں سے بھی دلچسپی نہیں رہتی، اپنے خواب بھی بوجھ لگنے لگتے ہیں، اور وہ خوشیاں بھی بے معنی محسوس ہوتی ہیں جن کے لیے کبھی وہ بے چین رہا کرتا تھا۔۔۔ سب سے عجیب بات یہ ہے کہ انسان سانس تو لیتا رہتا ہے، مگر زندگی سے پہلے جیسا تعلق نہیں رہتا۔۔۔ اور پھر دنیا اسے خاموش دیکھ کر کہتی ہے کہ تم کتنے بدل گئے ہو! کاش کوئی یہ بھی پوچھتا کہ آخر تم پر کیا گزری ہے کہ تم ایسے ہو گئے ہو۔۔۔! 🖤
2026-10-10 21:25:26
1
🫀 :
💯🙂
2026-10-10 22:32:38
1
iTs Me ZaDii kHan...!!💫 :
😭😭😭
2026-10-11 20:06:06
0
aayat gg :
😩
2026-10-11 07:19:00
2
To see more videos from user @deadsoul962, please go to the Tikwm
homepage.