@amirha_write: لوگ کہتے ہیں ہر انسان کے پاس ا نتخاب ہوتا ہے مجھے ہمیشہ اس بات پر حیرت ہوتی ہے کیونکہ میں نے زندگی میں ایسے موڑ بھی دیکھیں ہیں جہاں دونوں راستے منزل کی طرف نہیں زخم کی طرف جاتے ہیں وہاں یہ نہیں سوچنا پڑتا کہ کیا بہتر ہے وہاں صرف یہ سوچنا پڑتا ہے کون سا نقصان کم ہے کبھی تقدیر انسان کے سامنے دو دروازے کھولتی ہے ایک کے پیچھے خواہش دفن ہوتی ہے اور دوسرے کے پیچھے سکون اور دونوں دروازوں پر لکھا ہوتا ہے داخل ہونا لازمی ہے پھر لوگ یہ پوچھتے ہیں تم نے یہی رستہ کیوں چنا کاش وہ یہ بھی پوچھتے کیا تمہارے پاس اس کے علاؤہ کوئی اور راستہ تھا کیونکہ بعض مجبوریاں انتخاب نہیں چھوڑتی وہ صرف انسان کی بے بسی پر اس کے دے سختط لے لیتی ہیں . . . . 10k follwers goal 🌷🖤 #unfreezemyacount #fyppppp #fypシ゚viral #foryoupage #reel #creatorsearchinsights #urduline