@lost_moon63: نہیں تھا اعتبار اُس کو میری مخلصی پر کھو دیا اُس نے مجھے آزماتے آزماتے میں ہر بار اُسے یقین دلاتا رہا کہ میں ویسا نہیں ہوں جیسا شاید وہ سمجھتی ہے۔ ہر بار اُس کے شک کو ختم کرنے کی کوشش کی، ہر بار اپنی محبت ثابت کی مگر اُس کا دل پھر بھی مطمئن نہ ہوا۔ اُسے لگتا رہا شاید میں بھی ایک دن بدل جاؤں گا، چھوڑ جاؤں گا یا کسی اور کو چن لوں گا۔ میں نے کبھی اُس کے سوالوں سے تنگ آ کر اُسے چھوڑنے کا نہیں سوچا، کیونکہ میں جانتا تھا کہ محبت میں کبھی کبھی یقین دلانا بھی پڑتا ہے۔ مگر شاید اُسے یہ سمجھ ہی نہیں آیا کہ کسی مخلص انسان کو بار بار آزمانا بھی ایک دن اُسے تھکا دیتا ہے۔ میں ہر امتحان دیتا رہا، ہر بار خود کو اُس کے سامنے سچا ثابت کرتا رہا ... یہاں تک کہ ایک دن میرے اندر کچھ ٹوٹ گیا۔ أس دن نہ محبت کم ہوئی تھی، نہ مخلصی ختم ہوئی تھی بس خود کو بار بار ثابت کرنے کی ہمت ختم ہو گئی تھی۔ سب سے عجیب بات یہ ہے کہ جسے میں کبھی کھونا نہیں چاہتا تھا، اُسی نے اپنے شک اور آزمائشوں میں مجھے اتنا دور کر دیا کہ آخرکار میں واقعی اُس کی زندگی سے نکل گیا۔ ... اب شاید اُسے یقین ہو گیا ہوگا کہ میں مخلص تھا مگر افسوس، اُسے یہ یقین اُس وقت آیا جب میں اُس کے پاس رہنے کے قابل ہی نہیں بچا تھا#cupcuteditvideo #fyp #capcut #capcut_edit #fyp