@tswr_faqeer05: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی گرفتاری پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایم این اے شاہد خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ شاہد خٹک نے اپنے پیغام میں پختون قبائل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ باہر نکلیں۔ ان کے پیغام میں کہا گیا کہ پختون قبائل اب متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں