@juimedia00: میں گواہ ہوں اس بات کا کہ حکومت نے بات ماننے کے باوجود اس سے بیک آؤٹ کیا ہے۔ اس سے پیچھے کیوں گئی ہے؟ کمٹمنٹ کیوں توڑی ہے انہوں نے؟ اور اب کہیں گے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پیچھے چھپنا، اس کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔ اور یہ عجیب بات ہے، یہ تیسری مرتبہ ہے یا چوتھی مرتبہ ہے کہ پیپلز پارٹی، جو جمہوریت کی علم بردار ہے اور جمہوریت کو اپنا شناخت سمجھتی ہے، جب بھی کسی صوبے کی حکومت پر شب خون مارا ہے، جب بھی انہوں نے ایمرجنسی لگائی ہے، تو پیپلز پارٹی کی حکومت میں اور آصف زرداری کے ہوتے ہوئے لگی ہے۔ وہ اپنی جمہوریت کی نفی کر رہے ہیں۔ انہوں نے جمہوریت کی نفی کی ہے، انہوں نے آئین کو دفن کیا ہے، انہوں نے انسانی حقوق کو دفن کیا ہے۔ قربانیوں کا جہاں تک تعلق ہے، میں ایک سیاسی جماعت، بلکہ مذہبی جماعت بھی ہوں، اور نائن الیون کے بعد سے لے کر آج تک جس طرح ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ملک کے سیاسی نظام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، پارلیمانی سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ بھی بتا دوں کہ تمام مکاتبِ فکر اور وفاق المدارس العربیہ کے علماء کرام کے فتووں اور ان کی رائے کی پیروی کرتے ہوئے۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس #فاریوپیج💯🕊 #فالورزflower😘 #جمعیت_ایک_نظریہ_ہے_اپنالیجئے #قائد_محترم_حضرت_مولانا_فضل_الرحمان_صاحب #مولانا_فضل_الرحمن @Maulana Fazl-ur-Rehman