@ayanali9876: میاں شرافت علی صاحب کے گھر پر مبینہ غیر قانونی داخلے کی مذمت ہم میاں شرافت علی صاحب، منتخب ایم پی اے حلقہ PK-03 سوات-1، کے گھر میں نامعلوم افراد کے مبینہ داخلے اور سامان کی تلاشی کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان افراد کا مقصد ایم پی اے صاحب کو اغوا کرنا تھا، جس کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔ یہ واقعہ، اگر غیر قانونی طور پیش آیا، تو آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 14 کے تحت گھر کی رازداری اور انسانی وقار کے تحفظ، جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ہم انصاف، جمہوریت، آئینی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔