@faqeer123654: مجھے مانگنا نہیں آتا، بس اپنے رب کے سامنے خالی ہاتھ پھیلا دیتا ہوں۔ 🥺🤲 نہ الفاظ ملتے ہیں، نہ اپنے درد کو بیان کرنے کا ہنر آتا ہے۔ بس آنکھیں نم ہوتی ہیں، دل خاموش ہوتا ہے اور یقین ہوتا ہے کہ میرا رب میرے دل کا ہر حال جانتا ہے۔ دنیا کے سامنے ہزار بار بول کر بھی انسان اپنا درد نہیں سمجھا پاتا، مگر اللہ کے سامنے خاموش بیٹھ کر بھی سب کچھ کہہ دیتا ہے۔ یا اللہ! میرے لبوں پر آنے سے پہلے میری دعاؤں کو سمجھ لینا، میری خاموشیوں میں چھپی فریاد سن لینا، اور جو میرے حق میں بہتر ہے وہ میرے نصیب میں لکھ دینا۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️ #Faqeer #Dua #Allah #Madina #UrduPoetry