@dil_e_bimar1: تیرے اِرد گِرد وہ شور تھا مِری بات بیچ میں رہ گئی نہ میں کَہہ سکا نہ تُو سُن سکا مِری بات بیچ میں رہ گئی۔ میرے دل کو درد سے بھر گیا، مجھے بے یقین سا کرگیا تیرا بات بات پہ ٹوکنا، مِری بات بیچ میں رہ گئی۔ وہ جو خواب تھے مِرے سامنے، جو سراب تھے مِرے سامنے میں اُنہی میں ایسے اُلجھ گیا، مِری بات بیچ میں رہ گئی۔ عجب ایک چُپ سی لگی مجھے، اسی ایک پَل کے حِصار میں ہُوا جس گھڑی ترا سامنا، مِری بات بیچ میں رہ گئی۔ مجھے وہم تھا ترے سامنے، نہیں کھل سکے گی زباں مِری سو حقیقتاً بھی وہی ہوا، مِری بات بیچ میں رہ گئی۔ repost request 🤌🏻🥺 #fyp #song #sad #treanding #viral