@ar_edits884: بعد میں؟ بعد میں بس تصویریں رہ جاتی ہیں… کچھ پرانے پیغامات، کچھ ادھورے خواب، چند بےنام دعائیں، اور دل میں بسی وہ خاموشیاں جنہیں کسی کے سامنے بیان بھی نہیں کیا جا سکتا۔ وقت گزرتا رہتا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہو جاتا ہے، مگر سچ تو یہ ہے کہ کچھ زخم بھر ضرور جاتے ہیں، لیکن ان کے نشان پوری زندگی ساتھ رہتے ہیں۔ جن کے ساتھ ہنسنے کی عادت ہو، ان کے بغیر مسکرانا بھی ایک امتحان لگتا ہے۔ جنہیں ہر دعا میں مانگا ہو، انہیں صرف یادوں میں تلاش کرنا دل کو ہر روز تھوڑا تھوڑا توڑ دیتا ہے۔ بعد میں انسان جینا تو سیکھ لیتا ہے، مگر پہلے جیسا نہیں رہتا۔ باتیں کم ہو جاتی ہیں، اعتماد کم ہو جاتا ہے، اور دل ہر نئے رشتے سے ڈرنے لگتا ہے اور آخر میں بس یہی احساس رہ جاتا ہے… کچھ لوگ بچھڑ کر بھی دل سے نہیں جاتے، بس ان کا ذکر کرنا چھوڑ دیا جاتا ہے۔ کچھ کہانیاں ختم نہیں ہوتیں، بس ان کے اگلے صفحے لکھنے والا کوئی نہیں رہتا۔ اور کچھ محبتیں نصیب میں نہیں ہوتیں، مگر ساری زندگی دل میں زندہ رہتی ہیں۔ 🖤🥀