@princezeeshan699: لیاقت پور: خاتون سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا سنگین الزام، 15 پر کال کے باوجود کارروائی نہ ہونے کا دعویٰ، پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ لیاقت پور: تھانہ سٹی لیاقت پور کے علاقے اللہ آباد میں ناصر طارق ولد محمد طارق نے خالد نامی شخص پر اپنی اہلیہ کے ساتھ مبینہ بدفعلی اور ویڈیو بنانے کا سنگین الزام عائد کر دیا۔ متاثرہ شوہر کا کہنا ہے کہ پولیس ایمرجنسی 15 پر اطلاع دینے کے باوجود تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ ناصر طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے سوال اٹھایا کہ سنگین نوعیت کے الزامات کے باوجود کارروائی میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، واقعے کی شفاف تحقیقات اور مبینہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ متاثرہ خاندان نے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔