@.sunnylangriyal.official: 🌹 استادِ محترم پیر سید حامد مختار حسین شاہ صاحبؒ 🌹 کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اس دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد بھی اپنے شاگردوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ میرے استادِ محترم، پیر سید حامد مختار حسین شاہ صاحبؒ بھی ایسی ہی ایک قابلِ احترام ہستی تھے، جن سے مجھے علم حاصل کرنے کا شرف ملا۔ آپ کی یادیں، آپ کی تعلیمات اور آپ کی شفقت آج بھی میرے دل میں زندہ ہیں۔ اگرچہ آپ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے ایک طویل عرصہ گزر چکا ہے، لیکن استاد کا مقام اور ان کی محبت کبھی دل سے کم نہیں ہوتی۔ اللہ تعالیٰ میرے مرشد و استادِ محترم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲🏻❤️ استاد کبھی مرتے نہیں، وہ اپنے علم، کردار اور شاگردوں کی دعاؤں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ 🌹 #shahg #murshad #chanpeer