@khizer.hayat112: کسی کی کہی ہوئی پوشیدہ باتیں صرف تالا لگا کر چھپانے کا نام نہیں، بلکہ دل کے کسی ایسے کونے میں دفن کر دینے کا نام ہیں جہاں ہوا کو بھی گزرنے کی اجازت نہ ہو۔ جب محبت باقی نہ رہے، تب بھی احترام باقی رہنا چاہیے۔ باتیں دل میں ہی دفن ہو جائیں تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ کبھی جو رشتہ قائم تھا، وہ سچا تھا۔ جدائی میں سب سے بڑی اور آخری وفاداری یہی ہے کہ جب راستے جدا ہو جائیں، تو اپنے ماضی کی عزت کو تار تار نہ ہونے دیا جائے۔ خاموشی سے اپنے راستے پر بڑھ جانا اور دوسرے کی عزت کی حفاظت کرنا—یہ وہ ظرف ہے جو انسان کو ہجوم سے الگ کرتا ہے اور رشتے کا بھرم مرنے نہیں دیتا۔ جدائی بن گئی مقدر تو اب یہ بھی نبھائیں گے تیرے رازوں کو ہم سینے میں امانت ہی چھپائیں گے..🙏🙏 #attaullahkhanesakhelvi @آفتاب سَنّجرانیٌ @Muشai 333 @بَشْیْر بَلْوُچْ @😎سردار جہان خان ✨ @خِضرحیات