@shanglastudentssocietyhu: Part-1 شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی کا کامیاب رجسٹریشن کیمپ — الحمدللہ! آج شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر اسد سید، چیئرمین رفیع اللہ اور جنرل سیکرٹری اظہار احمد کے زیرِ انتظام ایک شاندار اور کامیاب رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 150 سے زائد نئے طلبہ نے شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی میں رجسٹریشن کروائی، جنہیں باقاعدہ سوسائٹی کے ممبرشپ کارڈز بھی جاری کیے گئے۔ اس کامیابی میں سوسائٹی کے سینئر ممبران اور کابینہ اراکین کا کردار قابلِ تحسین رہا، جنہوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور کیمپ کے اختتام تک ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ ہم ان تمام مخلص ساتھیوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ❤️ اس کے علاوہ مختلف سٹوڈنٹس سوسائٹیز اور فیڈریشنز کے صدور و کابینہ اراکین نے بھی ہمارے رجسٹریشن کیمپ میں خصوصی شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی۔ ان کی محبت، تعاون اور موجودگی نے ہماری اس تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ ہم تمام معزز مہمانوں اور برادر سوسائٹیز کے بے حد شکر گزار ہیں۔ شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی محض ایک تنظیم نہیں، بلکہ محبت، بھائی چارے، اتحاد اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کا نام ہے۔ 🤝 ان شاء اللہ! ہم اسی جذبے اور یکجہتی کے ساتھ طلبہ کی فلاح و بہبود، رہنمائی اور ان کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہماری پہچان اتحاد، ہمارا مقصد خدمت! شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی ھزارہ یونیورسٹی مانسہرہ #SSSHU #hazarauniversity #مینہ_اوجوند #امن #shanglastudentssociety @Asad_Khan @Ilyas Ahmad @inam ik✌️ @It's Amir syed @Swat students society Hu @waziristan students society HU @Battagram Students Society HU @PSF HAZARA UNIVERSITY🚩