@its_bunty7: Caption.. کچھ لوگ محبت کی شروعات میں ہمیں اتنی توجہ، اتنی عزت اور اتنا پیار دیتے ہیں کہ ہمیں لگتا ہے شاید یہی وہ انسان ہے جو کبھی ہمارا دل نہیں توڑے گا۔ مگر افسوس! وقت بدلتا ہے، رویّے بدل جاتے ہیں اور کبھی کبھی وہی انسان ہمیں سب سے زیادہ تکلیف دیتا ہے جس کی محبت پر ہمیں سب سے زیادہ یقین ہوتا ہے۔ سب سے زیادہ درد تب ہوتا ہے جب کوئی شخص پہلے ہمیں اپنی عادت بناتا ہے، ہمارے خوابوں میں جگہ بناتا ہے، ہماری خوشیوں کی وجہ بنتا ہے، اور پھر ایک دن ایسے بدل جاتا ہے جیسے کبھی ہمیں جانتا ہی نہ ہو۔ یاد رکھنا! محبت کے شروع میں دی گئی توجہ اگر آخر میں بےرخی بن جائے تو انسان صرف کسی شخص کو نہیں کھوتا، بلکہ اپنا سکون، اپنا اعتماد اور اپنی بہت سی خوبصورت یادیں بھی کھو دیتا ہے۔ کچھ زخم وقت کے ساتھ بھر تو جاتے ہیں، مگر دینے والے کی یاد دل میں ہمیشہ رہ جاتی ہے #poetry #caption #typedpoetry #viralchallenge #shortpoetry