@hamzawrites178: اس منافق معاشرے میں جینے کے لیے انسان کے پاس دو چیزوں میں سے ایک ضرور ہونی چاہیے یا تو قارون جیسی دولت یا حضرت ايوب جيسا صبرکیونکہ یہ وہ معاشرہ ہے جہاں لوگ آپ کے کردار کو نہیں آپ کی جیب کو دیکھتے ہیں آپ کتنے اچھے انسان ہیں آپ کتنے مخلص ہیں آپ کا دل کتنا صاف ہے اس سے کسی کو فرق نہیں پڑتا یہاں فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ آپ کے پاس پیسہ کتنا ہے آپ کی گاڑی کونسی ہے آپ کے کپڑے کتنے مہنگے ہیں اگر آپ کے پاس قارون جیسی دولت ہے تو یہی دنیا یہی لوگ آپ کو عزت دیں گے آپ کی ہر بات کو سچ مانا جائے گا آپ کی ہر غلطی کو بھی نظر انداز کر دیا جائے گاآپ محفل کی جان ہوں گے اور اگر آپ کے پاس دولت نہیں ہے تو پھر آپ کے پاس دوسرا آپشن صرف صبر ہے حضرت ایوب علیہ السلام جیسا صبر کیونکہ آپ کو اس معاشرے کے طعنے سننے پڑیں گے آپ کو رشتہ داروں کی باتیں سننی پڑیں گی آپ کو دوستوں کا بدلتا ہوا رویہ دیکھنا پڑے گا آپ کو ہر موڑ پر یہ احساس دلایا جائے گا کہ آپ کچھ نہیں ہیں اور ان سب کو سہنے کے لیے ان سب کو برداشت کرنے کے لیے آپ کے دل میں پہاڑ جیسا صبر ہونا چاہیے کیونکہ یہاں خالی ہاتھ والے کی نہ کوئی سنتا ہے نہ کوئی عزت کرتا ہے اس لیے یا تو اتنا کماؤ کہ دنیا تمہیں سلام کرے یا اتنا صبر رکھو کہ دنیا کی کوئی بات تمہیں توڑ نہ سکے۔ ـ#foryoure #viralvideos #foryoupage #followers #everyone