@itx_0_0: باهرگزار دی کبھی اندر بھی آئینگے ہم سے یہ پوچھنا کبھی ہم گھر بھی آئینگے خود آہنی نہیں ہو تو پوشش ہو آہنی یوں شیشہ ہی رہو گے تو پتھر بھی آئینگے یہ دشت بے طرف ہے گمانوں کا موج خیز اس میں سراب کیا کہ سمندر بھی آئینگے آشفتگی کی فلک کا آغاز ہے ابھی آشفتگاں پلٹ کے ابھی گھر بھی آئینگے دیکھیں تو چل کے یار طلسمات سمت دل مرنا بھی پڑگیا تو چلو مر بھی آئینگے یہ شخص آج کچھ نہیں پر کل یہ دیکھیو اسکی طرف قدم ہی نہیں سر بھی آئینگے. #H♥️M #emotionalpoetry #heartbreakpoetry #poetryrecitation #ghazalvibes #poetrycommunity #خسارہ💔😥 #محبّت #انتظار #عشقِ #وفاء #پیار #موت