@bisp_pakistan: ایڈیشنل سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ڈاکٹر عصمت نواز نے نیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیجیٹل والٹ نظام کے حوالے سے بتایا کہ پہلے مستحق خواتین کو اپنی رقم مقررہ مدت کے اندر وصول کرنا ہوتی تھی، بصورتِ دیگر بعض صورتوں میں رقم واپس چلی جاتی تھی۔ تاہم، نئے ڈیجیٹل والٹ نظام کے تحت مستحق خاتون کے شناختی کارڈ پر سم جاری کی جا رہی ہے، جو ان کے ڈیجیٹل والٹ کے طور پر کام کرے گی۔ اس نئے نظام کے ذریعے بینیفشریز اپنی سہولت کے مطابق متعلقہ بینک سے اپنی امدادی رقم وصول کر سکیں گی۔ #BISP #DigitalWallet #FinancialInclusion #BenazirKafaalat #DigitalPaymentSystem