@islamabadcapitalpolice: روس کے وزیرِ داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف کی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز آمد۔ روس کے وزیرِ داخلہ نے اسلام آباد پولیس لائنز میں شاندار پریڈ دیکھی، خصوصی دستوں نے سلامی پیش کی۔ روس کے وزیرِ داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی پریڈ کا معائنہ کیا، پاکستان اور روس کے قومی ترانے بجائے گئے۔ روسی وزیرِ داخلہ کو پاکستانی پرچم پیش کیا گیا، روسی وزیرِ داخلہ نے احتراماً پاکستانی پرچم کو بوسہ دیا۔ روس کے وزیرِ داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور شاندار کارکردگی پر اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے۔ آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری، ڈی آئی جیز اور پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود #fyyyyyyyyyyyyyyyy #1MCelebration #fyp #bts #IG