@alamzaibadvocateofficial: پیپلز لائرز فورم اور مسلم لائرز فورم ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے زیرِ اہتمام یومِ نجات! خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عالم زیب ایڈووکیٹ کی قیادت میں پُرجوش انداز میں یومِ نجات منایا گیا۔ اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ تیرہ سال سے جاری بدامنی، دہشت گردی، بدعنوانی، بدانتظامی اور میرٹ کی پامالی کے خاتمے کی امید کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، ان شاء اللہ! پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا میں امن، ترقی، خوشحالی، انصاف اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ #یوم_نجات #پاکستان_پیپلز_پارٹی #خیبرپختونخوا #عالم_زیب_ایڈووکیٹ #تیمرگرہ