@punjabsafecities: اسکول اوقات میں سڑکوں اور عوامی مقامات پر موجود 464 بچوں کی نشاندہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید اے آئی بیسڈ چائلڈ پروٹیکشن سسٹم بچوں کے تحفظ اور تعلیم سے متعلق اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سیف سٹی کے ٹاک ٹو کیمرہ اے آئی سمارٹ سسٹم نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکول اوقات میں سڑکوں اور عوامی مقامات پر موجود 464 بچوں کی نشاندہی کی۔ ان میں 378 بچے بغیر اسکول یونیفارم جبکہ 86 بچے اسکول یونیفارم میں تعلیمی اداروں سے باہر پائے گئے۔ سیف سٹی کی جانب سے موصول ہونے والے الرٹس اور معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کر دی گئیں تاکہ بچوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔ بچوں کا تحفظ اور تعلیم ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ #safecity #childprotection #childsafety #artificialintelligence #education