محبت میں سب سے خوبصورت بات یہ نہیں ہوتی کہ کوئی آپ کو کتنا چاہتا ہے، بلکہ یہ ہوتی ہے کہ وہ آپ کو کس نظر سے دیکھتا ہے۔
دنیا کے لیے آپ عام سے انسان ہو سکتے ہیں، لیکن کسی ایک شخص کی نظر میں آپ پوری دنیا سے زیادہ خوبصورت ہو سکتے ہیں۔
جب کوئی آپ سے محبت کرتا ہے تو اسے آپ کا چہرہ ہی نہیں، آپ کی عادتیں۔۔۔ آپ کی باتیں۔۔۔ آپ کی ناراضگیاں۔۔۔ اور آپ کی چھوٹی چھوٹی حرکتیں۔۔۔ بھی اچھی لگنے لگتی ہیں۔ اسے آپ کا ہنسنا بھی پسند ہوتا ہے اور آپ کا روٹھ کر خاموش ہو جانا بھی۔ وہ آپ کی خوبصورتی کا موازنہ کسی اور سے نہیں کرتا، کیونکہ اس کے لیے آپ کی جگہ کوئی دوسرا لے ہی نہیں سکتا۔
سچی محبت وہ ہوتی ہے جہاں انسان کو بار بار اپنی اہمیت ثابت نہ کرنی پڑے، جہاں اسے اپنے جیسا رہنے کی آزادی ہو اور جہاں اسے یہ خوف نہ ہو کہ اس کی خامیوں کی وجہ سے کوئی اسے چھوڑ دے گا۔
کیونکہ جب محبت سچی ہو تو انسان صرف خوبصورت نہیں لگتا، بلکہ اس کی ہر ادا خوبصورت لگنے لگتی ہے۔۔۔!!!
2026-10-13 20:12:22
6
Waqas Ali :
@❤️🩹❤️🩹🫀
2026-10-14 19:48:28
1
A_H_M_E_D :
so sad
2026-10-14 09:42:37
2
Kashmiri Butt....👑 :
dil se dharkan bhula dena asaan nahi hain...🤌🏻❤️🔥😩🥀