@lost.saqi2: ایسے شخص کے ساتھ غداری کتنی بری ہوتی ہے ناں، جس نے خود کو تمہارے سپرد کیا ہو، اپنی خوشیاں تمہارے نام کر دی ہوں، اپنی دعاؤں میں تمہیں مانگا ہو، اور اپنی پوری دنیا تمہارے وجود سے جوڑ لی ہو۔ وہ شخص جو تمہاری ایک مسکراہٹ کے لیے اپنی ساری پریشانیاں بھول جاتا ہو، جو تمہاری خاموشی میں بھی تمہارا درد محسوس کرتا ہو، جو تمہیں کھونے کے خوف سے ہر روز خود کو تمہارے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتا ہو۔ اور پھر ایک دن تم اُس سے بے زار ہو جاؤ، اُس کی محبت تمہیں بوجھ لگنے لگے، تم رابطہ ختم کر دو، اُسے بے یقینی اور سوالوں کے حوالے کر دو، اور وہ شخص جو کبھی تم سے بات کیے بغیر رہ نہیں سکتا تھا، اپنی ہی ذات سے الجھنے لگے۔ یاد رکھنا! ہر شخص محبت میں دھوکا کھا کر خود کو سنبھال نہیں پاتا۔ کچھ لوگ بظاہر زندگی گزار رہے ہوتے ہیں، مگر اندر سے ٹوٹ چکے ہوتے ہیں۔ وہ ہنستے ہیں، باتیں کرتے ہیں، سب کے سامنے معمول کے مطابق رہتے ہیں، لیکن تنہائی میں اپنے ہی سوالوں کے جواب ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ محبت نہ نبھا سکو تو کم از کم اتنی بے رحمی بھی مت کرنا کہ کسی کا تم پر سے نہیں، خود اپنے آپ پر سے بھی اعتبار اٹھ جائے۔ کیونکہ کسی کے دل میں جگہ بنانا آسان ہے، مگر اُس ٹوٹے ہوئے دل کو دوبارہ جینے کا حوصلہ دینا بہت مشکل ہے۔ 🥀🤍