@lost.saqi2: عزیزِ من! 🤍 کاش تم پر لٹانے کے لیے میرے پاس بہت سارے دل ہوتے، کئی ساری جوانیاں ہوتیں، زندگیاں بے شمار ہوتیں، اور ہر زندگی کے حصے میں صرف تم آتے۔ میں ہر بار تمہیں ہی محبت کے لیے چنتا، ہر بار تمہاری آنکھوں میں اپنی دنیا تلاش کرتا، ہر بار تمہارے نام سے اپنی دعاؤں کا آغاز کرتا، اور ہر بار تمہیں پہلے سے بڑھ کر چاہتا۔ کاش محبت صرف ایک زندگی کی محتاج نہ ہوتی، کاش وقت کی کوئی حد نہ ہوتی، کاش موت بھی ہم سے ہماری محبت کا حق نہ چھین سکتی۔ میں تمہیں صرف اس زندگی میں نہیں، ہر اُس زندگی میں چاہتا جس کا تصور بھی میرے دل میں جنم لے سکتا ہے۔ عزیزِ من! تم سے محبت کوئی ایک عمر کا قصہ نہیں، تم وہ شخص ہو جسے میں ہر بار، ہر جنم، ہر زندگی میں اپنا محبوب چننا چاہوں گا۔ 🥀🤍