@lost.saqi2: "ایک تحقیق کے مطابق" پہلی محبت اکثر غلط شخص سے ہوتی ہے، اور دوسری محبت اکثر صحیح شخص سے، مگر غلط وقت پر ہوتی ہے۔ پہلی محبت میں انسان دل ہار بیٹھتا ہے، اُسے لگتا ہے کہ یہی وہ شخص ہے جس کے ساتھ پوری زندگی گزارنی ہے، مگر وقت اُسے سکھا دیتا ہے کہ ہر چاہنے والا نصیب نہیں ہوتا۔ پھر جب زندگی دوسری بار کسی کو دل میں جگہ دینے کا حوصلہ دیتی ہے، تو سامنے ایک ایسا شخص آتا ہے جس میں وہ تمام خوبیاں ہوتی ہیں جن کی کبھی تمنا کی تھی، جس کی محبت میں خلوص ہوتا ہے، جس کی باتوں میں سکون ہوتا ہے، اور جس کے ساتھ زندگی خوبصورت لگنے لگتی ہے۔ مگر افسوس! اس بار حالات ساتھ نہیں دیتے، وقت اجازت نہیں دیتا، اور قسمت دو ایسے دلوں کے درمیان فاصلے کھڑے کر دیتی ہے جو شاید ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہوتے ہیں۔ پہلی محبت ہمیں محبت کرنا سکھاتی ہے، اور دوسری محبت یہ سکھاتی ہے کہ کبھی کبھی صحیح شخص سے مل جانا بھی کافی نہیں ہوتا، اُسے اپنا بنانے کے لیے قسمت کا ساتھ ہونا بھی ضروری ہے۔ 🥀🤍