@kainat_0800: زندگی میں ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے جب انسان دوسروں کی نظروں میں اپنی قدر تلاش کرتے کرتے خود کو بھول جاتا ہے، ہر کسی کو خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہے مگر بدلے میں اسے نظرانداز کیے جانے کا دکھ ملتا ہے۔ پھر ایک دن دل تمام امیدوں سے تھک کر خاموشی سے یہ فیصلہ کر لیتا ہے کہ اب اپنی ذات کو کسی کی قبولیت کا محتاج نہیں بنانا۔ جب سب نے رد کر دیا تو انسان نے پہلی بار خود کو اپنی نظروں سے دیکھنا سیکھا، اپنی خامیوں سمیت خود کو قبول کیا اور یہ سمجھا کہ ہر کسی کا پسند کرنا ضروری نہیں، ضروری یہ ہے کہ انسان خود کی نظر میں بےوقعت نہ ہو۔ کیونکہ سب کے چھوڑ دینے سے انسان کی اہمیت ختم نہیں ہوتی، بس اسے یہ احساس ہو جاتا ہے کہ جس قدر اعتبار وہ دوسروں پر کرتا رہا، کاش اتنا ہی یقین اسے اپنی ذات پر بھی ہوتا۔ 🥀