@qm.life1: اس کا مطلب یہ ہے کہ اصل اور سچے رشتے کی پہچان خوشی میں نہیں، دکھ میں ہوتی ہے۔ جب آپ خوش ہوتے ہیں، کامیاب ہوتے ہیں، آپ کے پاس پیسہ اور عہدہ ہوتا ہے تو آپ کے ارد گرد بہت سے لوگ جمع ہو جاتے ہیں۔ وہ سب آپ کے دوست ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ لیکن وہ ہجوم صرف آپ کی خوشی، آپ کی کامیابی کی وجہ سے ہے، آپ کی وجہ سے نہیں۔ لیکن جب آپ پر مشکل وقت آتا ہے، تکلیف آتی ہے، آپ ٹوٹ جاتے ہیں، تب وہ سارا ہجوم غائب ہو جاتا ہے۔ اس وقت جو ایک آدھا انسان آپ کے ساتھ کھڑا رہ جائے، آپ کا ساتھ نہ چھوڑے، وہی اصل میں وفادار ہے۔ تو وفادار کو پہچاننا ہے تو اپنی خوشی میں نہیں، اپنی تکلیف میں دیکھو کہ کون ساتھ ہے۔#wafadarKoDhoondo #takleefMain #khushiMainToHujoom #loyalPeople #creatorsearchinsights