@darvesh.369: ستمبر 2023 ء کی بات ہے ایک بہن ہیں وہ سالہا سال سے مختلف صیغوں کے ساتھ درود شریف پڑھا کرتی تھیں اُن کے شب و روز میں درود شریف شامل تھا اُن کی زندگی میں درود شریف چل رہا تھا لیکن وہ ایک صیغے پر اکتفاء کرنے کی بجائے مختلف صیغوں کے ساتھ درود شریف ہزاروں کی تعداد میں پڑھا کرتی تھیں۔ پھر وہ ایک اللہ والے ( حکیم محمد طارق محمود مجذوبی عبقری مدظلہ لاہور والے) کے ہاتھ پر بیعت ہوئیں تو اُن کے مرشد نے انہیں درود قرب مصطفی ﷺ اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا تُحِبُّ وَ تَرْضى له ، تعلیم کیا یہ بہن روزانہ یہ درود شریف ورد کرنے لگیں ساتھ فکر بھی لگی ہوئی تھی کہ میں پہلے مختلف درود شریف کم سے کم پانچ ہزار یا اس سے زیادہ ورد کر لیا کرتی تھی لیکن درود قرب مصطفیﷺ مجھ سے پانچ ہزار کبھی پورا ہوتا ہے اور کبھی تین ہزار پڑھ پاتی ہوں یہی کشمکش کے دن چل رہے تھے کہ انہیں نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی۔ آقا دو جہاںﷺ نے اُن سے فرمایا ” ہمیں تم سے یہ درود شریف اللهم صلِ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا تُحِبُّ وَتَرْضَى لَهُ " پسند ہے بھلے ہی تم تین ہزار بار یہ درود شریف پڑھو ان خوبصورت الفاظ کے ساتھ خواب مکمل ہوا۔ بہن کہتی ہیں کہ میری خوشی کی انتہا نہ رہی پہلے یہ پانچ ہزار درود شریف ورد کیا کرتی تھیں کئی بار مشکل ہو جاتا تھا جس پر یہ فکرمند ہو جاتی تھیں۔ تو دیکھیے آقا دو جہاںﷺ نے اپنے مبارک ، خوبصورت بولوں سے اپنی اُمتی کو کیسی سہولت عطا فرمادی۔ ایک برکت تو یہ ملی نبی کریم ﷺکی زیارت ہوئی ۔ دوسرا نفع یہ ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زبان مبارک سے فرمادیا کہ یہ درود شریف ہمیں پسند ہے۔ تیسرا فائدہ یہ ہوا کہ نبی کریم ﷺ نے رہنمائی فرمائی کہ تین ہزار کی تعداد بھی برکت والی ہے ۔ اس لیے تو بار بار عرض کرتا ہوں کہ ایک ہی درود شریف ورد کریں آپ ورد کرنا شروع کریں پھر کمال دیکھیں برکتیں دیکھیں۔ بار بار درخواست کے پیچھے یہی حکمتیں پوشیدہ ہوتی ہیں ۔ جو اللہ والا فقیر کی بات مان گیا وہ نفع میں رہا۔ ان شاء اللہ کتاب:درودقرب مصطفیٰ ﷺکے کرشمات مئولف:محمد تنویراقبال