@riazshahidpat: لاہور: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بزمِ قادریہ کے زیرِ اہتمام مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں منعقدہ محفلِ بڑی گیارہویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غوث الاعظمؓ حضرت سیّدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کی عظمت کا نمایاں پہلو آپ کی علمی، تجدیدی اور تربیتی خدمات ہیں۔ آپ نے تصوف کو علمِ شریعت، تزکیۂ نفس، اصلاحِ اخلاق اور منظم تربیت سے مربوط کیا۔ حقیقی روحانیت ایمان، اخلاص، تقویٰ اور شریعت کی پابندی سے عبارت ہے۔