@saifiedits4: زندگی کا سکون تب برباد ہوتا ہے جب ہم ہر انسان کو اپنی سوچ کے مطابق دیکھنا، ہر رشتے کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا اور ہر رویّے کو بدلنا چاہتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا آپ کی خواہش کے مطابق نہیں چلے گی، اس لیے خود کو دنیا کے مطابق سمجھدار بناؤ، کمزور نہیں۔ پاؤں کو مٹی سے بچانے کے لیے جوتے پہنے جاتے ہیں، پورے شہر کو قالین سے نہیں ڈھانپا جاتا۔ بالکل اسی طرح ہر شخص کو بدلنا آپ کی ذمہ داری نہیں، اپنی حدود طے کرنا آپ کا اختیار ہے۔ جو جیسا ہے، اسے ویسا پہچانو، اپنی جگہ دو اور اپنی زندگی میں اتنی ہی اہمیت دو جتنی وہ مستحق ہے۔ اب نہ کسی سے شکوہ ہے، نہ کسی کو بدلنے کی ضد؛ بس اپنی خودداری عزیز ہے اور اپنا سکون سب سے مقدم۔ باقی ہر شخص اپنے رویّے کا خود ذمہ دار ہے۔ 🤞✌️ #virel #foruyou #fyptiktok #creatorsearchinsights #trendingurdupoetry