@officialbannupolice: بنوں: شہید پولیس اہلکار رقیب خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی، کمشنر بنوں نعیم اللہ خان، ڈی پی او بنوں شفیع اللہ گنڈاپور، ایس پی سی ٹی ڈی فضل واحد خان، دیگر ایس پیز، پاک فوج کے افسران، پولیس افسران اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ شہید اہلکار آج شام ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر جا رہے تھے کہ تھانہ کینٹ کی حدود میں مسلم آباد، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے انہیں شہید کر دیا۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہید کے جسدِ خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا، جہاں کل انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔