@gullabo.1: تم میرے دل کی آخری چاہت ہو، تمہارے بعد نہ کسی کو چاہنے کی خواہش رہی ہے اور نہ کسی کو اپنے قریب لانے کا حوصلہ میں نے محبت کے نام پر بہت کچھ کھویا ہے، مگر تمہیں چاہنے کے بعد دل نے کسی اور کے لیے دھڑکنا ہی چھوڑ دیا تم وہ شخص ہو جسے پانے کی خواہش آج بھی دل میں زندہ ہے، چاہے قسمت نے ہمارے درمیان کتنے ہی فاصلے کیوں نہ لکھ دیے ہوں میں نے تمہیں اپنی دعاؤں میں ایسے مانگا ہے جیسے تمہارے بغیر میری زندگی کی ہر خوشی ادھوری اور ہر خواب بے معنی ہو اگر کبھی تمہیں میری محبت پر شک ہو تو میری خاموشی پڑھ لینا، اس میں بھی تمہاری یاد کے سوا کچھ نہیں ملے گا شاید تمہیں اندازہ نہیں کہ تمہیں کھونے کے بعد بھی میں ہر دن تمہیں اپنے اندر پہلے سے زیادہ محسوس کرتا ہوں تم میرے دل کی آخری چاہت ہو، اور شاید اسی لیے تمہیں بھولنے کی ہر کوشش مجھے خود سے مزید دور کرتی جا رہی ہے