@samikhan.1911: 📝✅اس معاشرے میں لوگ اکثر خاموش انسان کو مغرور سمجھ لیتے ہیں، کیونکہ انہیں ہر بات کا جواب سننے کی عادت ہوتی ہے۔ انہیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہر خاموشی کمزوری نہیں اور ہر جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔ ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ یہاں فضول بحث کرنے والے کو بےباک اور خاموش رہنے والے کو متکبر کہا جاتا ہے۔ لوگ دوسروں کی عزت اچھال کر خود کو عقل مند ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں دلیل سے زیادہ اپنی انا عزیز ہوتی ہے، اسی لیے اختلاف کو برداشت نہیں کر پاتے۔ جہاں گفتگو کا مقصد سمجھنا نہیں بلکہ دوسرے کو نیچا دکھانا ہو، وہاں خاموشی ہی بہتر ہوتی ہے۔ اس معاشرے میں سچ بولنے والے سے زیادہ خوشامد کرنے والے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ جو ہر بات پر سر ہلائے، وہ اچھا؛ اور جو فضول بات پر خاموش رہے، وہ مغرور! یہاں لوگوں کو دوسروں کے رویّے پر فیصلہ سنانے میں دیر نہیں لگتی، مگر اپنے کردار کا جائزہ لینے کی فرصت نہیں ملتی۔#repost #foryou #viral #udaswrites #unfreezemyaccount
اس معاشرے میں لوگ اکثر خاموش انسان کو مغرور سمجھ لیتے ہیں، کیونکہ انہیں ہر بات کا جواب سننے کی عادت ہوتی ہے۔ انہیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہر خاموشی کمزوری نہیں اور ہر جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔ ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ یہاں فضول بحث کرنے والے کو بےباک اور خاموش رہنے والے کو متکبر کہا جاتا ہے۔ لوگ دوسروں کی عزت اچھال کر خود کو عقل مند ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں دلیل سے زیادہ اپنی انا عزیز ہوتی ہے، اسی لیے اختلاف کو برداشت نہیں کر پاتے۔ جہاں گفتگو کا مقصد سمجھنا نہیں بلکہ دوسرے کو نیچا دکھانا ہو، وہاں خاموشی ہی بہتر ہوتی ہے۔ اس معاشرے میں سچ بولنے والے سے زیادہ خوشامد کرنے والے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ جو ہر بات پر سر ہلائے، وہ اچھا؛ اور جو فضول بات پر خاموش رہے، وہ مغرور! یہاں لوگوں کو دوسروں کے رویّے پر فیصلہ سنانے میں دیر نہیں لگتی، مگر اپنے کردار کا جائزہ لینے کی فرصت نہیں ملتی۔
2026-10-15 03:46:31
0
Muhammad ilyaas :
❣️❣️❣️
2026-10-15 03:58:15
1
itx_ shanny's_ khan💗💗 :
🥰🥰🥰
2026-10-15 04:45:10
0
Ch zeeshan :
[Exclaim heart]
2026-10-15 04:27:37
0
itx_ shanny's_ khan💗💗 :
😁😁😁
2026-10-15 04:45:08
1
To see more videos from user @samikhan.1911, please go to the Tikwm
homepage.