برادر چند باتیں آپ سے بھول گئی حضرت مصعب کی شان میں۔ جب اُن کی ماں کو ان کے ایمان کا پتہ چلا تو اُنہیں کہا " مصعب میرے گھر سے نکل جاؤ یا پھر اسلام چھوڑ دو" ۔ وہ سمجھی ناز و نعم میں پلا مصعب کب یہ پر تعیش زندگی چوڑ سکتا ھے؟ لیکن حضرت مصعب گھر سے نکلنے لگے تو ماں کو اور غصّہ آیا۔ کہا " مصعب جو تو نے یہ قیمتی لباس پہنا ھے ، یہ بھی میرا دیا ہوا ھے، اسے بھی اُتار ، اگر تو نے اپنے دین کو نہیں چھوڑنا" اور یہ شہزادوں جیسی زندگی گزارنے والا مصعب ماں کو اپنا لباس بھی لوٹا دیا۔ اور جب اُحد کی جنگ میں شہید ہوئے تو اس عظیم انسان کے پاس اتنے کپڑے بھی نہیں تھے کہ اُن کے کفن کے کام آتے جس سے ان کا پورا جسم ڈھک جاتا۔ آخر کار ایک چھوٹی سی چادر سے اُن کا سر چھپایا گیا اور ٹانگوں پہ گھاس ڈالی گئی ۔ یہ وہی صحابی ھیں کہ ایک دفعہ رسُول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے انہیں عسرت کی حالت میں دیکھا تو مصعب کی ایمان لانے سے پہلے اور بعد کی حالت دیکھ کر رسُول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی آنکھوں مبارک میں آنسو آ گئے ۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اسلام کی فتوحات کا دور زرین نہیں دیکھا اور تب اپنی جان جانِ آفرین کے سپرد کی جب اسلام غریب تھا ، جب اسلام کلمہ عجیبہ تھا لوگوں کے لیئے ۔
یہ وہ صحابی ھیں جو رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے مشابہ تھے ، اس سے اُن کی خوبصورتی کا اندازہ لگائیں ۔ جب غزوا اُحد میں آپ شہید ہوئے تو رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے مشابہ ہونے کی وجہ سے کفار سمجھے کہ نعوذ باللّٰہ رسُول اللّٰہ شہید ہو گئے ہیں ۔ حالانکہ رسُول اللّٰہ زخمی حالت میں اُحد پہاڑ کے ایک غار میں پناہ لئے ہوئے تھے ۔
یا اللّٰہ حضرت مصعب رضی اللّٰہ عنہ کے درجات بلند فرما۔
2026-10-15 09:14:56
1
Najeeb Baloch :
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اسلام کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جنہوں پہلے پہلے اسلام قبول کیا تھا ان کو بہت تکلیفیں پہنچائے گئی تھی۔ انہوں نے اسلام کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا تھا۔ جب میں پڑھتا ہوں تو بہت رونا آتا ہے۔ ہر مسلمان کو رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سیرت اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سیرت پڑھ لینی چاہیے۔ میں قسم کھا کر کہتا جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے غلط لکھتے ہیں یا کہتے ہیں اللہ ان کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔
2026-10-15 06:51:24
1
syed حنفی :
حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کی قربانیاں دور حاضر اور ہر زمانے کے نوجوان اور رئیس نوجوانوں کے لیے بھی مثال ہے
مسلمانوں ۔۔اسلام قربانی" مانگتا ہے
جو اللہ اور اللہ کے دین کے لیے جتنی بڑی قربانی پیش کرے گا اللہ تعالی اسے اتنا ہی اونچا مقام عطا فرمائیں گے اور جان لیجیئے حقیقی کامیابی اخرت کی کامیابی ہے
یہ دنیا تو محض دارُالامتحان ہے
روزِجزا ۔۔۔آنے ہی والا ہے۔۔
اور آخرت بہت۔۔ اچھا ٹھکانہ ہے
2026-10-15 07:42:49
1
Do you know? :
Part 2 INSHALLAH next video mai🥹
2026-10-15 07:32:44
0
syed حنفی :
حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کیسا خوبرو خوبصورت نفیس اور امیر نوجوان امیر خاندان کا نوجوان جو اس بات سے پہچانا جاتا تھا کہ وہ اس کی بہترین خوشبو استعمال کرتے تھے کہ جن گلیوں سے وہ گزرتے تھے کافی دیر تک انگلیوں میں خوشبو مہکتی رہتی تھی اور پھر جب ان کی دل میں ایمان سے منور ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میسر ائی اور دین حق کو پہچان لیا اور کلمہ طیبہ پڑھ لیا پھر ان پر ان پر ازمائشوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے سب سے پہلے گھر والوں نے ان کی سخت مخالفت کی گھر میں قید کر دیا گیا
تمام اسائشیں چھین لی گئیں ساری زندگی مختلف صعوبتوں میں
آخرت ۔۔۔غزوہ اُحد میں شہید ہوئے اور اتنی تنگی اور عُسرت کا ماحول تھا
کہ کفن بھی پورا نہیں تھا سر ڈھانپا جاتا تو پاؤں کُھل جاتے تھے اور پاؤں کی طرف کپڑا رکھتے تو سر کُھل جاتا تھا۔
صحابہ کرام کی زندگی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے
کہ ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں
2026-10-15 07:46:52
0
🇨🇨Akber 786 Brend🇨🇨 :
[Heartwarming][Heartwarming][Heartwarming]
2026-10-15 04:30:02
0
Musab Mahar :
[Bow heart]
2026-10-15 09:12:45
0
To see more videos from user @infoisland4, please go to the Tikwm
homepage.