@:ایسا نہیں ہوتا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ہر مرد اپنی بیوی سے دور ہو جاتا ہے۔ بہت سے مرد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے دل میں اولاد کی پیدائش کے بعد اپنی بیوی کے لیے محبت اور بھی بڑھ جاتی ہے، اور بچے سے بھی بے پناہ محبت ہو جاتی ہے۔ وہ اپنی بیوی کی تکلیف، قربانیوں اور ماں بننے کے سفر کو سمجھتے ہیں اور اس کی قدر پہلے سے زیادہ کرنے لگتے ہیں۔ کیونکہ ہر مرد ایک جیسا نہیں ہوتا، کچھ مرد باپ بننے کے بعد اپنی اولاد سے محبت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی بیوی کی محبت اور عزت بھی پہلے سے زیادہ کرنے لگتے ہیں۔