@khan.lala3127: آغاز ہمیشہ میٹھی باتوں سے ہوتا ہے یہ کوئی نہیں کہتا کہ میں سانپ ہوں ڈسنے آیا ہوں زندگی میں ہر میٹھی بات کرنے والا مخلص نہیں ہوتا، کچھ لوگ لفظوں میں شہد اور دل میں زہر رکھتے ہیں۔ آغاز ہمیشہ محبت، عزت اور اپنائیت سے کرتے ہیں، ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے آپ سے بڑھ کر ان کے لیے کوئی اہم نہیں۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کی حقیقت سامنے آ جاتی ہے ۔ یاد رکھنا سانپ کبھی یہ نہیں کہتا کہ میں ڈسنے آیا ہوں، وہ بھی خاموشی سے قریب آتا ہے ۔ اسی طرح کچھ لوگ بھی دوستی کا چہرہ پہن کر زندگی میں داخل ہوتے ہیں، آپ کے راز جانتے ہیں، آپ کے اعتماد کو جیتتے ہیں اور پھر اسی اعتماد کو آپ کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے ہر میٹھی زبان پر یقین مت کیا کرو، کیونکہ مخلص لوگ صرف باتوں سے نہیں، اپنے کردار اور مشکل وقت میں اپنے ساتھ سے پہچانے جاتے ہیں۔ الفاظ تو ہر کوئی اچھے بول لیتا ہے، مگر نیت کی پہچان وقت کرواتا ہے ۔