@butterflllyy4: تمہاری عادت مجھے اس قدر ہو گئی ہے کہ اب تمہارے انتظار سے بھی محبت ہو گئی ہے مجھے۔ تم سے بات ہو یا نہ ہو، تم میرے پاس ہو یا مجھ سے دور، میرا دل آج بھی تمہارے نام سے جڑا ہوا ہے۔ میں ہر روز اس امید میں گزار دیتی ہوں کہ شاید آج تمہارا کوئی پیغام آ جائے، شاید آج تمہیں میری یاد ستائے، شاید آج تمہیں بھی میری طرح میری کمی محسوس ہو۔ تمہیں شاید خبر بھی نہیں کہ تمہارا انتظار کرتے کرتے اب انتظار بھی میری زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ تم بہت دور ہو، مگر دل آج بھی تمہارے لوٹ آنے کی آس لگائے بیٹھا ہے، کیونکہ محبت صرف کسی کے ساتھ رہنے کا نام نہیں، کبھی کبھی کسی کے بغیر بھی اُسی کا ہو کر جینے کا نام ہے۔ #viralvideo #fypage #sad #foryou #poetry