@pukhtoonyar933: جب تعلقات اچھے رہ رہے ہوں تو ان کے خراب ہونے پر خاموشی اختیار کر لینی چاہیے، ذاتی حملے کرنا کم ظرفی ہے۔ کچھ رشتے ختم نہیں ہوتے، بس اپنا راستہ بدل لیتے ہیں۔ جب کسی کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہو، ہنسی خوشی کے لمحے بانٹے ہوں، تو اس کے بگڑ جانے پر نفرت کرنا آسان ہوتا ہے، مگر خاموش ہو جانا اصل ظرف ہوتا ہے۔ ذاتی حملے کرنا، دوسرے کو نیچا دکھانا، پرانی باتوں کو بطور ہتھیار بنانا یہ سب کم ظرفی ہے۔ خاموشی اختیار کر لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ نے اس تعلق کی عزت کو آخر تک نبھایا ہے، چاہے اگلے نے نہ نبھائی ہو۔ جانے والوں کو عزت کے ساتھ جانے دیں، کیونکہ آپ کی تربیت آپ کے الفاظ سے نہیں، آپ کی خاموشی سے پہچانی جاتی ہے۔ 🌷✨ #poshtosong #sunsetvideo #deartiktokteamdontunderviewmyvideosdear #creatorsearchinsights #Nature