@touseefbaig86: #*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی* *مورخہ* : 15 اکتوبر 2026 کراچی: تیموریہ پولیس کی بڑی کارروائی، موبائل فونز چھیننے اور چوری کرنے والے منظم گروہ کا اہم رکن شاہنواز مگسی گرفتار، 120 موبائل فونز برآمد۔ کراچی: تیموریہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہنواز مگسی ولد حسین مگسی کو گرفتار کرلیا۔ کراچی: گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری اور چھینے گئے 120 موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔ کراچی: ملزم برآمد شدہ موبائل فونز کی ملکیت اور خرید و فروخت سے متعلق کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کرسکا۔ کراچی: گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال موبائل فون تھانہ گبول کے مقدمہ نمبر 164/2026 بجرم دفعات 392/397/34 تعزیراتِ پاکستان کا مالِ مسروقہ نکلا۔ کراچی: ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم کا تعلق موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرکے فروخت کرنے والے منظم گروہ سے سامنے آیا۔ کراچی: ملزم کے انکشاف کے مطابق ارسلان بروہی، مزمل بروہی اور صدام بروہی گروہ کے دیگر اہم ارکان ہیں۔ کراچی: ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ گروہ کے ارکان چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرکے اسے فراہم کرتے تھے۔ کراچی: گرفتار ملزم موبائل فونز کراچی اور دیگر شہروں میں فروخت کرتا تھا، مزید نیٹ ورک کی چھان بین جاری ہے۔ کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 3 اکتوبر 2026 کو اسی گروہ کے تین ارکان گرفتار کرکے 310 موبائل فونز برآمد کیے تھے۔ کراچی: ابتدائی تفتیش کے مطابق شاہنواز مگسی کا تعلق بھی اسی گروہ سے ہے، مزید روابط کی تحقیقات جاری ہیں۔ کراچی: ملزم کی نشاندہی پر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے آلات کی برآمدگی کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ کراچی: پولیس نے برآمد شدہ 120 موبائل فونز تحویل میں لے کر مالِ مقدمہ کے طور پر ضبط کرلیے۔ کراچی: گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری، موبائل فونز کی خرید و فروخت کے نیٹ ورک کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان PSP#