@.hg.01: جمعہ کے دن کیا کرنا چاہیے؟ احادیث مبارکہ کی روشنی میں مکمل طریقہ *جمعہ ہفتے کا سردار دن ہے۔* نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "سب سے بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا وہ جمعہ کا دن ہے۔" (مسلم) اس دن کو ضائع مت کرو، یہ سب کچھ کرو: 1. غسل کرنا نبی ﷺ نے فرمایا: "جمعہ کے دن غسل کرنا ہر بالغ پر واجب ہے۔" (بخاری، مسلم) جمعہ کے لیے خاص طور پر غسل کر کے صاف ستھرا ہو جاؤ۔ 2. صفائی، مسواک اور خوشبو لگانا حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: "جمعہ کے دن مسواک کرنا اور خوشبو لگانا چاہیے، اگر میسر ہو۔" (بخاری) ناخن کاٹنا، اچھے صاف ستھرے کپڑے پہننا بھی سنت ہے۔ 3. جمعہ کے لیے جلدی مسجد جانا نبی ﷺ نے فرمایا: "جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو کر پہلے آنے والے کا نام لکھتے ہیں۔ جو سب سے پہلے آئے اس کا ثواب اونٹ قربان کرنے جیسا ہے، پھر گائے، پھر بکرا، پھر مرغی، پھر انڈا۔" (بخاری، مسلم) پہلی صف میں بیٹھنے کی کوش کرو۔ 4. خطبہ غور سے سننا نبی ﷺ نے فرمایا: "جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اپنے ساتھی سے 'چپ رہو' کہنا بھی لغو ہے۔" (بخاری، مسلم) خطبے کے دوران باتیں کرنا، موبائل چلانا ثواب کو ضائع کر دیتا ہے۔ 5. سورۃ الکہف پڑھنا نبی ﷺ نے فرمایا: "جو شخص جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھے گا، اس کے لیے اگلے جمعہ تک نور رہتا ہے۔" (بیہقی) یہ سورۃ جمعہ کی نماز سے پہلے پڑھ لو تو سب سے بہتر ہے۔ 6. درود شریف کی کثرت نبی ﷺ نے فرمایا: "جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجو، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔" (ابو داؤد) اس دن کم از کم 100 بار درود شریف پڑھنے کی عادت بناؤ۔ 7. دعا کی کثرت، خاص طور پر آخری گھڑی نبی ﷺ نے فرمایا: "جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کوئی مسلمان اس میں اللہ سے جو مانگے اللہ اسے ضرور دیتا ہے۔" (بخاری، مسلم) علماء کے مطابق وہ گھڑی عصر سے مغرب کے درمیان ہے۔ اس وقت دعاؤں میں مشغول رہو۔ 8. صدقہ و خیرات کرنا جمعہ کے دن صدقہ کا ثواب عام دنوں سے زیادہ ہے۔ کسی غریب کی مدد کر دو، کسی کو کھانا کھلا دو۔ 9. قبرستان والوں کے لیے دعا جمعہ کے دن اپنے مرحومین کو یاد کر کے ان کے لیے دعا و ایصال ثواب کرنا بہت بہتر ہے۔ --- خلاصہ: غسل کرو، صاف کپڑے پہنو، خوشبو لگاؤ، جلدی مسجد جاؤ، خطبہ سنو، سورۃ الکہف پڑھو، درود پڑھو، دعا مانگو اور صدقہ دو۔ اللہ ہمیں جمعہ کی ان تمام سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین#creatorsearchinsights #jummamubarakbeststatus2026