ناظِرین! خَبَر شَامِل کرتے ہیں بَہاوَل پُور سے۔
ہَمارے نُمائِندے سَجّاد حُسَین بَھٹّی کی رِپورٹ کے مُطابِق، آر پی او بَہاوَل پُور، غازی مُحَمَد صَلاحُالدِّین کی زِیرِ صَدارَت، سَنگین جَرائِم کے مُقَدَمات کے حَوالے سے ایک اَہَم اِجلاس مُنعَقِد ہُوا، جِس میں تینوں اَضلاع کے ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز نے ویڈیو لِنک کے ذَریعے شِرکَت کی۔
اِجلاس کے دوران سَنگین مُقَدَمات کی تَفتِیش، چالان کی بَروقت تَکمیل اور عَدالَتی کاررَوائیوں میں پیش رَفت کا تَفصیلی جائِزہ لیا گیا۔
اِس مَوقَع پر آر پی او بَہاوَل پُور غازی مُحَمَد صَلاحُالدِّین نے ہِدایَت کی کہ سَنگین جَرائِم کے مُقَدَمات کی تَفتِیش شَفّاف اور میرِٹ کے مُطابِق، مُقَرَرَہ وَقت میں مُکمَل کی جائے، جبکہ تمام قانونی تَقاضے پورے کرتے ہُوئے چالان فوری تَیّار کیے جائیں، تاکہ مُلْزِمان کو قانون کے مُطابِق سَزا دِلوائی جا سکے۔
آر پی او بَہاوَل پُور نے واضِح کیا کہ تَفتِیش میں غَفْلَت، غَیر ضَروری تاخِیر اور کوتاہی کِسی صُورت بَرداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام مُتَعَلِّقہ اَفسَران مُقَدَمات کا آن لائن رِیکارڈ بَروقت اَپ ڈیٹ کریں اور تَفتِیش کے ہر مَرحلے کی مُؤثَر نِگَرانی کو یَقینی بنائیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اَحکامات پر عَمَل دَرآمَد نہ کرنے اور تَفتِیش میں غَفْلَت بَرتنے والے اَفسَران کے خِلاف مَحکَمانہ کاررَوائی عَمَل میں لائی جائے گی۔
آر پی او بَہاوَل پُور غازی مُحَمَد صَلاحُالدِّین کا کہنا تھا کہ پولیس کی اَوَلین تَرجیح عوام کو اِنصاف کی فَراہَمی، مَظلوموں کی داد رَسی اور شَہریوں کے جان و مال کا تَحَفُظ یَقینی بنانا ہے۔
بَہاوَل پُور سے، ہَمارے نُمائِندے سَجّاد حُسَین بَھٹّی کی رِپورٹ۔
سوجھل سویر نیوز۔
2026-10-16 04:25:48
0
To see more videos from user @arynews.official, please go to the Tikwm
homepage.